رسائی کے لنکس

مریخ پر معدنیات کی موجودگی کا انکشاف


Jordanian Prime Minister Abdullah Ensour shows the voting ink on his finger, Al-Salt, Jordan,January 23, 2013.
Jordanian Prime Minister Abdullah Ensour shows the voting ink on his finger, Al-Salt, Jordan,January 23, 2013.

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے کہاہے کہ مریخ کی تحقیق کے لیے بھیجی جانے والی اس کی روبوٹک گاڑی کے تجربات سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس سیارے میں ایسے معدنی ذخائر موجود ہیں جن کی تشکیل میں بظاہر پانی کا کردار رہا ہے۔

مریخ کے نالی کی شکل کے جس حصے سے معدنی اجزا ملے ہیں ، اسے ’ہوم اسٹیک ‘ کا نام دیا گیاہے اور اس کی چوڑائی تقریباً انسانی انگوٹھے کےمساوی ہے۔

ناسا کاکہناہے کہ روبوٹک گاڑی کے تجربات سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ معدنی جزو جپسم ہے۔

جپسم زمین پر بھی پایا جاتا ہےجسے عموماً ڈرائی وال اور پلاسٹر آف پیرس بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ناسا کے ماہرین کا قیاس ہے کہ آتش فشانی چٹانوں سے بہہ کر آنے والے پانی نے جپسم کو نالی کی شکل میں جمع کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

ناسا نے اپنا تازہ ترین خلائی جہاز گذشتہ ماہ مریخ کی جانب روانہ کیا تھا۔ ’کیوراسٹی ‘ نامی یہ جہاز اگلے سال کے وسط میں وہاں پہنچے گا اور آتش فشانوں کے دہانوں کے اندر تجربات کرے گا۔

XS
SM
MD
LG