رسائی کے لنکس

امریکی کمانڈو کے لیے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز


امریکی کمانڈو کے لیے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز
امریکی کمانڈو کے لیے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز

صدر براک اوباما افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوج کے ایک اہلکار سٹاف سارجنٹ رابرٹ ملر کے اہل خانہ کو ملک کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز دے رہے ہیں۔ ”میڈل آف آنر“نامی یہ اعزاز بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا جارہا ہے۔

امریکی فوج کے کمانڈو 24 سالہ سارجنٹ رابرٹ ملر جنوری 2008ء میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان صوبے کنڑمیں شدت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعہ میں زندہ بچ جانے والے امریکی فوجیوں کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد اُن سے کہیں زیادہ تھی لیکن ملر دو گولیاں لگنے کے باوجود اپنے ساتھیوں کو بچانے کی غرض سے شدت پسندوں پر مسلسل فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کرتے رہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ملر کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ”بے پناہ جرأت اور غیر معمولی شجاعت“ کا مظاہرہ کرنے کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG