رسائی کے لنکس

پولٹزر پرائزز کا اعلان


پولٹزر پرائزز کا اعلان
پولٹزر پرائزز کا اعلان

نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ کسی غیر مطبوعہ خبر کو ”پولٹزر پرائز“ دیا ہے۔

نیشنل رپورٹینگ کے میدان میں یہ انعام ”پرو پبلکا“ نامی ویب سائٹ کے دو صحافیوں کو وال سٹریٹ کے اُن متنازع اقدامات کی تشہیر کرنے پر دیا گیا ہے جنھوں نے امریکی معیشت کو بحران سے دوچکار کرانے میں کردار ادا کیا۔

پولٹزر پرائزز کا اعلان
پولٹزر پرائزز کا اعلان

ہر سال صحافت کے میدان میں 14 اور فنون لطیفہ میں سات پولٹزر پرائزز دیے جاتے ہیں۔

ماضی میں یہ انعامات صرف مطبوعہ خبروں یا مکالموں پر دیے جاتے تھے لیکن گذشتہ سال منتظمین نے ان قواعد و ضوابط میں تبدیلی کا اعلان کیا۔

اس سال امریکی اخبارات ”لاس اینجلس ٹائمز“ اور ”نیویارک ٹائمز“ نے دو، دو انعامات حاصل کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG