رسائی کے لنکس

امریکہ بھر میں میموریل ڈے کی تقریبات


امریکی صدر براک اوباما نے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو میموریل ڈے کے موقع پر اپنےوطن کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہاہے۔

اس قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں مختلف کمیونیٹیز اپنے انداز میں تقریبات منعقد کررہی ہیں۔

صدر نے واشنگٹن نے ایک خصوصی تقریب میں مضافاتی علاقے آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں نامعلوم فوجیوں کی ایک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ مقبرہ ان نامعلوم امریکی فوجیوں کی یاد میں قائم کیا گیا ہے جن کی باقیات کی شناخت نہیں کی جا سکی تھی۔

قومی قبرستان میں تقریباً دو لاکھ 60 ہزار قبروں پر امریکہ کے قومی پرچم لگائے گئے ہیں جب کہ وہاں بڑی تعداد میں آنے والے لوگ پھولوں کے نذرنے پیش کررہے ہیں۔

اس سلسلے کی سب سے پہلی یاردگاری تقریب امریکہ کی جنگ آزادی کے تین سال بعد 1868ء میں ہوئی تھی۔

امریکہ کی جنگ آزادی میں چھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

میموریل ڈے پر مسٹر اوباما ویت نام کی جنگ کے شہیدوں کی یاد میں شروع کیے جانے والے ایک 13 سالہ پروگرام میں بھی شرکت کررہے ہیں۔

صدر براک اوباما نے ہفتے کے روز اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں کہا تھا کہ میموریل ڈے ، مادروطن کے لیے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

صدر نے اپنے اس عہدکو دوہرایا کہ وہ وطن واپس آنے والے فوجیوں کی دیکھ بھال اور ان کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

XS
SM
MD
LG