رسائی کے لنکس

اسرائیل فلسطین سمجھوتا، بے انتہا فوائد کا حامل


اسرائیل فلسطین سمجھوتے کے حوالے سے، وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ’آج کی جوں کی توں حالت ہمیشہ برقرار نہیں رہ سکتی‘، اور یہ کہ، ’ناکامی سے، صرف و صرف انتہا پسند مضبوط ہوں گے‘

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امن کا حصول اسرائیل اور فلسطینی دونوں کے لیے ’بے انتہا فوائد کا باعث بنے گا‘۔

جمعے کے روز سوٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ’عالمی اقتصادی فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ فلسطینی اپنی قسمت کے دھنی بن جائیں گے، اور روزگار کے نئے مواقع میسر آنے سے اپنی معیشت کو فروغ دے سکیں گے؛ جب کہ اسرائیلیوں کو سلامتی کا درجہ بہتر ہو جائے گا؛ جب کہ اُنھیں پورے مشرقِ وسطیٰ میں معاشی ساجھے دار حاصل ہوجائیں گے، جو اسرائیل کی ریاست کو تسلیم کرتے ہوں گے۔

کیری نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ سے دونوں فریق کو معاشی میدان میں نمایاں بڑھاوا ملے گا۔ یہ خطہ آثارِقدیمہ اور مذہبی اہمیت کے حامل مقامات کے لحاظ سے مالامال ہے۔

جمعے کے روز، وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’آج کی جوں کی توں حالت ہمیشہ برقرار نہیں رہ سکتی‘، اور ناکامی سے، صرف و صرف انتہا پسند مضبوط ہوں گے۔

کیری متعدد بار اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کا دورہ کرچکے ہیں، جن کا مقصد دونوں طرف کے راہنماؤں کو مجوزہ سمجھوتے کے نئے خاکے پر اتفاق رائے پیدا کرنے پر قائل کرنا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ امن سمجھوتا ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
XS
SM
MD
LG