رسائی کے لنکس

امریکی فوجی طیارے کی جاپان میں ’کریش لینڈنگ‘


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی میرین کور نے بدھ کو بتایا کہ ’ایم وی-22 اوسپرے‘ طیارے نے اوکیناوا میں کم گہرے پانی میں منگل کو ہنگامی لینڈنگ کی۔

امریکہ کے فوجی جہاز ’اوسپرے‘ نے جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا میں ’کریش لینڈنگ‘ کی لیکن جہاز پر سوار عملے کے تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

امریکہ کی میرین کور نے بدھ کو بتایا کہ ’ایم وی-22 اوسپرے‘ طیارے نے اوکیناوا میں کم گہرے پانی میں منگل کو ہنگامی لینڈنگ کی۔

فوج کی طرف سے بتایا گیا کہ جہاز کے عملے کو امدادی کارکنوں نے بچا لیا جس کے بعد اُنھیں فضائیہ کی مدد سے بحریہ کے ایک اڈے پر واقعہ اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

جاپان کے دفاعی عہدیداروں کے مطابق طیارے کے عملے کے دو افراد کو زخم آئے لیکن اُن کی زندگی خطرے میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل میرین کور کا ایک جنگی جہاز ’ایف اے۔18‘ جاپان کے مغرب میں گر کر تباہ ہو گیا اور فضائی حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ جاپان علاقے اوکیناوا میں 50 امریکی فوجی تعینات ہیں۔

XS
SM
MD
LG