رسائی کے لنکس

فوجی ’بلمپ‘ پینسلوانیہ میں اتر گیا


فائل
فائل

بلمپ بغیر پائلٹ کا غبارہ ہوتا ہے، جسے نگرانی کے کام میں مدد دینے کے لیے افغانستان و عراق میں بھی استعمال کیا جاتا ہے

امریکی فوج کا ایک بڑا ’بلمپ‘ بدھ کو میری لینڈ کے اپنے مقام سے بھٹک کر پنسلوانیہ کے اوپر اُڑنے کے بعد بخیریت نیچے اتر گیا۔

دو ایف 16 طیاروں نے بلمپ پر نظر رکھ رکھی تھی۔

فضائی حدود کی دفاعی کمان کا کہنا ہے کہ بالآخر وہ نیچے اتر گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مین حساس نوعیت کے آلات موجود تھے، جسے گرائے جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

بلمپ بغیر پائلٹ کا غبارہ ہوتا ہے، جسے نگرانی کے کام میں مدد دینے کے لیے افغانستان و عراق میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

وزیر دفاع ایش کارٹر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ افغانستان میں کئی ایک واقعات ہوئے جن میں بلمپ بے قابو ہوکر بھٹکتا رہا۔ ہم اِسے نیچے اتار لیں گے، تلاش کرلیں گے اور پھر اپنے محور میں چھوڑ دیں گے۔

یہ بلمپ 178 فٹ طویل تھا جس مین نگرانی کے کیمرے نصب تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ اترتے وقت کسی کے زخمی ہونے یا کسی مالی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ تاہم، تقریباً 30000 افراد کو بجلی کی فراہمی میں خلل کا سبب بنا، جب بلمپ کی کیبل بجلی کی تاروں سے ٹکرائی۔

یہ واضح نہیں ہوپایا آیا بلمپ اپنے مقام سے کیسے ہٹا۔ کارٹر کے مطابق، خراب موسم بلمپ کے محور سے بھٹکنے کا باعث ہو سکتا ہے۔
یہ میری لینڈ کے ابردن علاقے پر نصب تھا جب وسطی پنسلوانیہ سے ہوتا ہوا شمال کی طرف جا پہنچا۔

XS
SM
MD
LG