رسائی کے لنکس

جبوتی: امریکی فوجی طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک


جبوتی: امریکی فوجی طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک
جبوتی: امریکی فوجی طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک

امریکہ کا ایک فوجی طیارہ مشرقی افریقی ملک جبوتی میں گرکر تباہ ہونے سے اس پر سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے ۔

امریکہ کے محکمہ دفاع نے کہاہے کہ ہفتے کے روز امریکی طیارے یو -28 کو جبوتی کے کیمپ لیمونیئر کے نزدیک حادثہ پیش آیا جس سے اس پر سوار چارافراد ہلاک ہوگئے۔

امریکہ کی افریقی کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ ، جو اپنی معمول کی پرواز پر تھا، مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی رات تقریباً آٹھ بجے گر کر تباہ ہوگیا۔

دونوں بیانات میں کہا ہے کہ حادثے کی وجوہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

کیمپ لیمونیئر افریقہ میں واحد امریکی اڈا ہے۔ اس فوجی مرکز میں قرن افریقہ کے لیے امریکہ کی جائنٹ ٹاسٹک فورس متعین ہے ، یہ فوجی دستے علاقے میں دہشت گردی اور پرائریسی کی روک تھام میں اہم خدمات اجام دے چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG