رسائی کے لنکس

امریکہ: اسلحے کے گودام میں دھماکہ، سات فوجی ہلاک


امریکہ کی مغربی ریاست نیواڈا میں ایک فوجی مشق کے دوران اسلحے کے ذخیرے میں ہونے والے دھماکے میں سات فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکہ کی مغربی ریاست نیواڈا میں ایک فوجی مشق کے دوران اسلحے کے ذخیرے میں ہونے والے دھماکے میں سات فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق دھماکہ پیر کی شب 'ہیتھرون آرمی ڈپو' میں ہوا جہاں اس وقت ایک تربیتی مشق جاری تھی۔

ترجمان کے مطابق تربیت پانے والے فوجی اہلکاروں کا تعلق ریاست شمالی کیرولائنا کے 'کیمپ لی جیون' میں تعینات میرین دستے سے تھا۔

دھماکے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے اور حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق لگ بھگ 60 ہزار ایکڑ پر پھیلی اس فوجی تنصیب میں اسلحے، گولہ بارود اور دیگر فوجی آلات کےگودام قائم ہیں۔
XS
SM
MD
LG