رسائی کے لنکس

امریکی میرین کور کے جنرل عراق اور افغان جنگوں کی کمان سنبھالیں گے


میرین کور جنرل جیمز این مٹیز
میرین کور جنرل جیمز این مٹیز

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے نئے سربراہ کو نامزد کیا ہے جو عراق اور افغانستان دونوں جنگوں کا مجموعی کنٹرول سنبھالیں گے۔

گیٹس نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ میرین کور کے جنرل جیمز مٹیز، جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی جگہ لیں گے جنھوں نے گذشتہ ہفتے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی کمان سنبھالی ہے۔ پٹریاس کے پیشرو، جنرل اسٹینلی مک کرسٹل کو اس بنا پر معطل کیا گیا تھا کہ اُن کی طرف سے اوباما انتظامیہ کے عہدے داروں کےخلاف نازیبا بیان چھپا تھا۔

مٹیز، اس وقت امریکی جوائنٹ فورسز کمان کی قیادت کر رہے ہیں، جو جاری فوجی کارروائیوں کی اعانت کرتی ہے اور اس کے علاوہ فوج کی مستقبل کی صلاحیتیوں کو ترتیب دینے کے فرائض بھی انجام دیتی ہے۔

جنرل نے 2004ء میں عراق میں فلوجا کی لڑائی کے دوران فوج کی قیادت کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

امریکی سینٹرل کمان کا عہدہ سنبھالنے سے قبل، امریکی سینیٹ کو مٹیز کی نامزدگی کے توثیق کرنی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG