رسائی کے لنکس

تین لاپتا امریکی لڑکیاں فرینکفرٹ میں زیر حراست


فرینکفرٹ (فائل)
فرینکفرٹ (فائل)

یہ بات معلوم نہیں ہوسکی آیا وہ کہاں جارہی تھیں۔ تاہم، بتایا گیا ہے کہ ایک بچی نے جرمن حکام کو بتایا ہےکہ ’ہم تعلیم حاصل کرنے کے لیے ترکی جانا چاہتی تھیں‘

گذشتہ جمعے کو ڈینور کی مغربی ریاست کے شہر کولوراڈو سے لاپتا ہونے والی تین امریکی لڑکیاں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے بازیاب ہوگئی ہیں، جنھیں امریکہ واپس لایا جا رہا ہے۔

رشتہ داروں اور دیگر ذرائع نے ’وائس آف امریکہ‘ کی صومالی سروس کو بتایا کہ یہ بچیاں شکاگو سے بذریعہ ہوائی جہاز فرینکفرٹ پہنچی تھیں۔ اہل خانہ نے ڈینور کے حکام کو چوکنہ کیا جس پر اُنھوں نے اپنے جرمن ہم منصبوں سے رابطہ کیا۔

دو لڑکیاں صومالی نژاد بہنیں ہیں، جن کی عمریں 15 اور 16 برس ہیں۔ تیسری لڑکی کا تعلق سوڈان سے ہے، جن کی عمر کا معلوم نہیں ہو سکا۔

یہ بات معلوم نہیں ہوسکی آیا وہ کہاں جارہی تھیں۔ تاہم، بتایا گیا ہے کہ ایک بچی نے جرمن حکام کو بتایا ہےکہ ’ہم تعلیم حاصل کرنے کے لیے ترکی جانا چاہتی تھیں‘۔

اِن لڑکیوں کی اپنے رشتہ داروں سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوچکی ہے، اور وہ اتوار کی شام واپس گھر پہنچ جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG