رسائی کے لنکس

امریکی مسجد میں دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار


امریکی مسجد میں دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار

امریکی مسجد میں دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار

مشرقی امریکی ریاست مشی گن کے حکام نے کہاہے کہ انہوں نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو امریکہ کی بڑی مساجد میں سے ایک کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔

ڈیٹرائٹ کے مضافاتی علاقے ڈیئر بورن کی پولیس نے اتوار کے روزکہاکہ انہوں نے ایک 63 سالہ شخص کو اسلامک سینٹر آف امریکہ کی پارکنگ لاٹ سے حراست میں لیا جس کی کار میں بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان موجود تھا۔

حکام کا کہناہے کہ انہوں نے مغربی ریاست کیلی فورنیا کے اس شخص کوایک بار کے ملازم کی جانب سے پولیس طلب کرنے کے بعد گرفتار کیا۔ ملازم نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ مذکورہ شخص نے اسے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

مشتبہ شخص کی گرفتاری کے وقت مسجد میں سینکڑوں افراد نماز جنازہ کے لیے موجود تھے۔

شہر کی پولیس کے سربراہ نے کہاہے کہ انہوں نے اس کی دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور یہ کہ وہ ماضی میں حکومت مخالف سرگرمیوں میں حصہ لیتا رہاہے۔

ڈیئر بورن کا قصبہ ڈیٹرائٹ کے مغرب میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور وہ امریکہ میں عرب نژاد امریکی کمیونٹی کے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔

XS
SM
MD
LG