رسائی کے لنکس

امریکہ میں مسلمانوں سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کی کوششیں


امریکہ میں مسلمانوں سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کی کوششیں
امریکہ میں مسلمانوں سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کی کوششیں

پروفیسر اکبر نے حاضرین کو بتایا کہ امریکہ میں بسنے والے 70 لاکھ مسلمان نظریاتی ، ثقافتی اور نسلی طور پر مختلف ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ پورے امریکہ کے سفر کے دوران ملنے والے مسلمانوں کی اکثریت نے ان سے یہی کہا کہ امریکہ یہاں رہنے والےمسلمانوں کے لیے ایک بہترین ملک ثابت ہوا ہے۔

نو سال گزرنے کے باوجود نیو یارک میں ہونے والے گیارہ ستمبر کے حملوٕں کے زخم ابھی بھی تازہ دکھائی دیتے ہیں۔ جس کی مثال ان حملوں کے مقام کے قریب ایک اسلامک سینٹر کی تعمیر پر کھڑا ہونے والا تنازع ہے۔ اگرچہ اس تنازع کے اثرات کم ہونا شروع ہو گئے ہیں لیکن اس مسئلے نے اس سال امریکہ میں مذہبی آزادی کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیا۔

واشنگٹن میں واقع سینٹ البانس چرچ میں آنے والے عیسائی دوسرے مذاہب کے بارے میں جاننے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں چرچ کے ایک ہفتہ وار اجتماع کے بعد مقامی عیسائیوں نے ایک مسلمان پروفیسر اکبر احمد کو چرچ میں خطاب کے لیے بلایا۔ اکبر احمد امریکن یونیورسٹی میں اسلامک سٹڈیز کے پروفیسر ہیں اور جرنی ان ٹو امریکہ، دی چیلنج آف اسلام نامی کتاب کے مصنف بھی ہیں۔

امریکہ میں مسلمانوں سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کی کوششیں
امریکہ میں مسلمانوں سے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کی کوششیں

پروفیسر اکبر نے حاضرین کو بتایا کہ امریکہ میں بسنے والے 70 لاکھ مسلمان نظریاتی، ثقافتی اور نسلی طور پر مختلف ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ پورے امریکہ کے سفر کے دوران ملنے والے مسلمانوں کی اکثریت نے ان سے یہی کہا کہ امریکہ یہاں رہنے والےمسلمانوں کے لیے ایک بہترین ملک ثابت ہوا ہے۔

لیکن یہ بات ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے سانحے کی جگہ کے قریب ایک اسلامک سینٹر کی تعمیر پر کھڑے ہونے والے تنازع سے پہلے کی ہے۔ جس پر پروفیسر اکبر کا کہنا تھا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 11 ستمبر کے زخم ابھی تازہ ہیں۔

اکبر احمد کی اس تقریر کے بعد انھیں بہت سے سخت سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ لیکن چرچ میں موجود سامعین نے اس بات کا اظہار کیا کہ ان میں مسلمانوں کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں۔

پادری جم والس نے اس تنازع کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ وہ ایک عیسائی میگزین کے پبلشر ہیں ۔ انھوں نے دوسرے پادریوں کے ساتھ مل کر قرآن نذر آتش کرنے کی دھمکی دینے والے فلوریڈا کے پادری کو متنبہ کیا تھا کہ اس کے نتائج کتنے خطرناک ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں یہودی، عیسائی اور مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنا سیکھ رہے ہیں۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اگر امریکہ میں اسلام کو لے کر کوئی اور تنازع کھڑا ہوتا ہے تو اس سے کیسے نمٹا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG