رسائی کے لنکس

ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے امریکی ایلچی نامزد


رینڈی بیری (فائل فوٹو)
رینڈی بیری (فائل فوٹو)

امریکی وزیرخارجہ کے بقول بیری کی مخصوص ترجیحات میں 75 سے زائد ممالک میں ہم جنس پرستوں کے خلاف امتیازی قوانین میں تبدیلی کے لیے کام کرنا شامل ہوگا۔

امریکہ نے ہم جنس پرستوں پر تشدد اور امتیازی سلوک کے خلاف پہلی بار اپنے ایک سفارتکار کو بین الاقوامی ایلچی نامزد کیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق اس منصب کے لیے رینڈی بیری کو نامزد کیا گیا جو کہ ایک طویل عرصے سے دفتر خارجہ سے منسلک ہیں اور اس وقت نیدرلینڈز میں قونصل جنرل کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ "ہم جنس پرستوں (جن میں مرد، خواتین اور تیسری جنس کے لوگ شامل ہیں) کے حقوق کا تحفظ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ کے ہمارے عزم کا ایک اہم جز ہے"۔

ان کے بقول بیری کی مخصوص ترجیحات میں 75 سے زائد ممالک میں ہم جنس پرستوں کے خلاف امتیازی قوانین میں تبدیلی کے لیے کام کرنا شامل ہو گا۔

کیری کا کہنا تھا کہ "اکثر بہت سے ممالک میں ہم جنس پرسوں کو دھمکیوں، قید اور مقدمات کا اس بنا پر سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ جس طرح کے ہیں اور جس سے محبت کرتے ہیں۔ بہت سی حکومتوں نے اظہار رائے، وابستگی، مذہب اور پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے قوانین تجویز یا نافذ کیے ہیں۔"

وزیرخارجہ نے کہا کہ بیری نیپال، نیوزی لینڈ، یوگنڈا، بنگلہ دیش، مصر اور جنوبی افریقہ سمیت بہت سے ملکوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کے بقول وہ قائدانہ صلاحتیوں کے حامل حوصلہ افزائی کرنے والی شخصیت کے حامل ہیں، خاص طور جو کام انھیں سونپا گیا ہے وہ اس کے بارے میں واضح تصور رکھتے ہیں۔

اوباما انتظامیہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کی کوششوں کے اپنے سلسلے میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے تحفظ کو بھی شامل کرنا رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG