رسائی کے لنکس

امریکہ میں فائرنگ سے 19 زخمی


نیو اورلینز کی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے اور اہلکار فائرنگ کرنے والوں کو تلاش کررہی ہے۔

امریکی شہر نیو اورلینز میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو بچوں سمیت 19 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ کی ایک ترجمان میری بیتھ رومنگ نے اسے ’اسٹریٹ وائلنس‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تفتیش کاروں کو ایسے شواہد نہیں ملے جن سے کہ اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا جائے۔

نیو اورلینز میں ہرسال مدرز ڈے کے موقع پر یہاں کے لوگ خصوصی پریڈ کا اہتمام کرتے ہیں جن میں بینڈ باجے کے ساتھ یہ لوگ خوشی میں رقص کیا کرتے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اسی پریڈ کے دوران پیش آیا۔ پریڈ میں لگ بھگ چار سو افراد شریک تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے اور اہلکار فائرنگ کرنے والوں کو تلاش کررہی ہے۔

اس جنوبی امریکی شہر میں تشدد کے ایسے واقعات معمول کا حصہ ہیں جسے پولیس یہاں جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھگڑوں کا نتیجہ قرار دیتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس سے نمٹنے کے لیے اکثر کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG