رسائی کے لنکس

امریکہ اور چین کے صدور کی جوہری سلامتی پر بات چیت


امریکی صدر براک اوباما نے اپنے چینی ہم منصب ہو جن تاؤ سے کہا ہے کہ ایران اور شمالی کوریا کے متنازع جوہری پروگراموں سے نمٹنا واشنگٹن اور بیجنگ کے مفاد میں ہے۔

دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے رہنماؤں نے پیر کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہونے والی جوہری سلامتی سے متعلق بین الاقوامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر علیحدہ سے ملاقات کی۔

بات چیت کے آغاز سے قبل امریکی صدر نے ایک مختصر بیان میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ بے تکلف اور تعمیری بات چیت کی توقع کا اظہار کیا تھا۔

ایک روز قبل مسٹر اوباما نے کہا تھا کہ بیجنگ شمالی کوریا پر زور دے کہ وہ جوہری پروگرام سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

چین شمالی کوریا کا اہم اتحادی ہے لیکن بیجنگ کا موقف ہے کہ وہ پیانگ یانگ پر محدود سیاسی اثر و رسوخ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG