رسائی کے لنکس

ٹائمز اسکوائر دھماکہ کیس: غیر نادانستہ مالی مدد کا الزام


ٹائمز اسکوائر دھماکہ کیس: غیر نادانستہ مالی مدد کا الزام
ٹائمز اسکوائر دھماکہ کیس: غیر نادانستہ مالی مدد کا الزام

نیو یارک کے ایک شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اُس نے اِسی سال نیو یارک سٹی ٹائمز اسکوائر پر بم نصب کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے دہشت گرد کو نادانستہ طور پر ہزاروں ڈالر کی رقم مہیا کی تھی۔

محمد یونس پر سازش اور بغیر لائنس کے رقوم بھیجنے کے کاروبار چلانے کا الزام ہے۔ دونوں الزامات میں سے ہر ایک پر اُنھیں پانچ برس کی سزا ہو سکتی ہے۔

مین ہٹن میں امریکی اٹارنی کے دفتر کا کہنا ہے کہ اِس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یونس کو اس کا علم تھا کہ یہ رقم دھماکے کی سازش کے لیے استعمال ہوگی۔ یونس پر الزام ہے کہ اُنھوں نے پاکستان میں سازش میں شامل ایک شخص کی ہدایت پر دو افراد کو رقم فراہم کی تھی۔

بم کا دھماکہ کرنے کی کوشش کے ملزم پاکستانی نژاد فیصل شہزاد نے یکم مئی کو ٹائمز اسکوائر علاقے میں کار بم دھماکے کی ناکام کوشش کرنے، ہتھیار رکھنے اور دہشت گردی کے الزامات پر اقبالِ جرم کیا ہے۔ گھریلو ساخت کا یہ بم پھٹا نہیں تھا۔

XS
SM
MD
LG