رسائی کے لنکس

کانگریس گھرمالکان کی مدد کی قانون سازی آگے بڑھائے، صدر اوباما


امریکی کانگریس
امریکی کانگریس

صدر اوباما نے کہاکہ کانگریس اس منصوبے پر تاخیر سے کام لے رہی ہے جو فروری میں انہیں بھیجا گیاتھا۔ جس سے وہ اپنے گھروں کے قرضوں کو کم شرح سود میں تبدیل کروانے کے بعد ہرسال تین ہزار ڈالر تک بچا سکتے ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس، بالحضوص ری پبلیکنز سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکلات میں گھرے گھروں کے ہزاروں مالکان کی مدد کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز کی مخالفت نہ کریں۔

ہفتے کے روز اپنے ہفتے وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہاکہ کانگریس ان کی اس منصوبے پر تاخیر سے کام لے رہی ہے جو فروری میں انہیں بھیجا گیاتھا۔ جس سے وہ اپنے گھروں کے قرضوں کو کم شرح سود میں تبدیل کروانے کے بعد ہرسال تین ہزار ڈالر تک بچا سکتے ہیں۔

صدر اوباما نے کہاہے کہ جائیداد کی خریدوفروخت کا شعبہ اب 2007 اور 2008 کی بحران سے باہر نکل رہاہے اور اپنی تقریر میں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے علاقے کے نمائندوں سے رابطہ کرکے ان پر زور دیں کہ وہ تعطیلات کے بعد نومبر میں جب واپس جائیں گے تو اس منصوبے پرکام کریں۔

ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں ایری زونا سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے امیدوار ورمان پارکر نے مسٹر اوباما کا صحت عامہ کا قانون منسوخ کرنے پر زور دیتے ہوئے ملازمتوں کے نئے مواقعوں سے متعلق اپنی پارٹی کے پروگرام کے نکات بیان کیے۔

پارکر نے ٹیکس اصلاحات کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اوباما انتظامیہ کی معاشی پالیسیوں نے چھوٹے کاروں کے لیے نئی ملازمتیں پیدا کرنا دشوار بنا دیا ہے۔

صدر براک اوباما اور ری پبلیکن پارٹی کے صدراتی امیدوار مٹ رامنی چھ نومبرکے انتخابات سے پہلے ہونے والے تین صدارتی مباحثوں کے سلسلے کے پہلے مباحثے میں بدھ کو ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔
XS
SM
MD
LG