رسائی کے لنکس

جو بائیڈن کے لیے ’میڈیل آف فریڈم‘ کا اعزاز


صدر اوباما نے جوبائیڈن کو ملکی تاریخ کا ایک انتہائی نفیس نائب صدر قرار دیا۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے نائب صدر جو بائیڈن کو صدارتی ’میڈل آف فریڈم‘ سے نوازا ہے۔

ایک تقریب میں صدر اوباما نے جوبائیڈن کو ملکی تاریخ کا ایک انتہائی نفیس نائب صدر قرار دیا۔

جب صدر اوباما نے نائب صدر کے لیے ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا تو جو بائیڈن کو اس پر بظاہر خوشگوار حیرت ہوئی اور اُن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

جو بائیڈن نے آٹھ سال تک صدر اوباما کے ساتھ نائب صدر کے طور پر کام کیا۔

ایوارڈ دینے کے لیے ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا اور جب یہ ایوارڈ جو بائیڈن کو دیا گیا تو تقریب میں موجود افراد نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ جو بائیڈن، اوباما انتظامیہ کا ایک اہم حصے رہے۔

XS
SM
MD
LG