رسائی کے لنکس

امریکہ : اسرائیل کی امداد میں اضافہ


صدر اوباما اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون میں اضافے کے بل پر دستخط کر رہے ہیں
صدر اوباما اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون میں اضافے کے بل پر دستخط کر رہے ہیں

اضافی فنڈز کی فراہمی کا مقصد اسرائیل کو اپنے راکٹ شکن نظام کووسیع کرنے میں مدد دینا ہے۔ اس نظام کی مدد سے اسرائیل کو غزہ کے فلسطینی عسکریت پسندوں کے راکٹ حملوں کو کامیابی سے روکنے میں مدد مل رہی ہے

امریکہ نے اسرائیل کو 7 کروڑ ڈالر مزید امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر اوباما نے یہ اعلان جمعے کو وہائٹ ہاؤس میں امریکہ اوراسرائیل کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے کے ایک بل پر دستخطوں کے بعد کیا۔

اضافی فنڈز کی فراہمی کا مقصد اسرائیل کو اپنے راکٹ شکن نظام کووسیع کرنے میں مدد دینا ہے۔ اس نظام کی مدد سے اسرائیل کو غزہ کے فلسطینی عسکریت پسندوں کے راکٹ حملوں کو کامیابی سے روکنے میں مدد مل رہی ہے۔

مسٹر اوباما کی جانب سے فوجی تعاون میں اضافے کے بل پر دستخطوں سے محض ایک دن کے بعد یعنی ہفتے کو صدراتی انتخابات میں ان کے متوقع مدمقابل مٹ رومنی اسرائیل کےدورے پر جارہے ہیں۔

رومنی ، صدر اوباما پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل اور وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کے ساتھ ان کا رویہ درست نہیں ہے۔

رومنی اپنے اسرائیل کے دورے میں وزیر اعظم نتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے۔

مسٹر اوباما نومبر کے انتخابات کے لیے فلوریڈا سمیت کئی اہم امریکی ریاستوں میں آباد یہودی ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے 2008ء کی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے موقع پر اسرائیل کا دورہ کیاتھا لیکن صدر بننے کے بعد وہ دوبارہ اسرائیل نہیں گئے۔
XS
SM
MD
LG