رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا امریکی فوجیوں سے اظہار تشکر


صدر اوباما کا امریکی فوجیوں سے اظہار تشکر

صدر اوباما کا امریکی فوجیوں سے اظہار تشکر

صدر براک اوباما نے امریکیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے اور اپنے ہفتہ وار خطاب میں ملک کے فوجیوں کو شکریہ کا خاص پیغام بھی دیا ہے۔

ہفتہ کو امریکی صدر نے کہا ’’آئیں ہم ان (فوجیوں) کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کریں۔۔۔۔۔خصوصاً افغانستان میں تعینات بہادر مرد و خواتین کا۔‘‘

خاتون اول مشیل اوباما نے بھی صدر کے ساتھ اپنے خطاب میں اظہار تشکر کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ ایسے اقدام کریں جس سے مسلح افواج کے اہلکاروں کو یہ باور کرایا جاسکے کہ’’ہم ان کی خدمات کو کتنا سراہتے ہیں۔‘‘

ریپبلکن کی طرف سے ہفتہ وار خطاب انڈیانا ریاست کے نمائندے مائیک پنس کیا۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ امریکیوں کو ’’ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جو اپنے گھروں سے دور خطرات میں رہ رہے ہیں تاکہ ہم یہاں آزادی اور امن سے لطف اندوز ہوسکیں۔‘‘

XS
SM
MD
LG