رسائی کے لنکس

تین شعبوں میں مل کر کام کرنے کی نشاندہی: صدر اوباما


صدر اوباما
صدر اوباما

مسٹر اوباما کا کہنا تھا کہ ایک اور شعبہ جس پر مل کر کام کیا جاسکتا ہے وہ ملک کا ’’مخدوش امیگریشن نظام ‘‘ جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے ایسے تین شعبوں کی نشاندہی کی ہے جن پر ان کے مطابق ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز مل کر فوری طور پر کام شروع کر سکتے ہیں۔

حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعد اپنے پہلے ہفتہ وار خطاب میں صدر کا کہنا تھا کہ فریقوں کو ’’ بیٹھ کر ایک ایسے ذمہ دارانہ بجٹ کے لیے متوازن رویے کے ساتھ کام کرنا چاہیئے‘‘ جو اقتصادی نمو کو تیز اور اخراجات کے خسارے کو کم کرے۔‘‘

مسٹر اوباما کا کہنا تھا کہ ایک اور شعبہ جس پر مل کر کام کیا جاسکتا ہے وہ ملک کا ’’مخدوش امیگریشن نظام ‘‘ جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کے بقول سینٹ پہلے ہی ایک متفقہ بل منظور کر چکی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ایوان نمائندگان بھی ایسا ہی کرے۔

صدر اوباما نے اپنے خطاب میں کہا کہ قانون سازوں کو فارم بل کی منظوری کے لیے بھی کام کرنا چاہیئے جس کے تحت ’’ بچوں اور بڑوں کو ضرورت کے وقت امداد کو یقینی بنانا‘‘ اور دیہی طبقوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔

اُدھر ریپبلکن کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے ورجینیا کے اٹارنی جنرل کین کو کینیلی کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کے لیے اوباما کا پروگرام اس آزادی کے مخالف تھا جس پر یہ ملک بنا۔

ورجینیا کے گورنر کے منصب کے امیدواروں میں شامل کوکینیلی کا کہنا تھا کہ یہ قانون وفاقی حکومت کے بس سے باہر ہو گیا اور قوم کے لیے ایک شرمندگی ثابت ہوا۔
XS
SM
MD
LG