رسائی کے لنکس

جمہوریت دنیا بھر میں خطرے میں ہے، صدر بائیڈن


صدر جو بائیڈن میموریل ڈے کے موقع پر آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں یادگار پر پھولوں کی چارد چڑھا رہے ہیں۔ 31 مئی 2021
صدر جو بائیڈن میموریل ڈے کے موقع پر آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں یادگار پر پھولوں کی چارد چڑھا رہے ہیں۔ 31 مئی 2021

امریکی سربراہ کی حیثیت سے پہلی میموریل ڈے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واشنگٹن سے کچھ ہی دور واقع ’آرلنگٹن نیشنل سیمیٹری‘ میں نامعلوم سپاہی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

صدر جوبائیڈن نے میموریل ڈے کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوریت یہاں امریکہ اور دنیا بھر میں ہر جگہ خطرے میں ہے۔

صدر بائیڈن نے ان خیالات کا اظہار نائب صدر کاملا ہیرس اور اعلیٰ فوجی عہدے داروں کے ہمراہ آرلنگٹن میں واقع قومی قبرستان میں یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔

انہوں نے 6 جنوری کو ان لوگوں کی جانب سے کیپیٹل ہل کے محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جو سابق صد ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں، نومبر کے انتخابات میں جو بائیڈن کی جیت کی توثیق روکنے کے لیے آئے تھے، کہا کہ اس سے یہ پتا چلے گا کہ جمہوریت قائم رہے گی یا نہیں کہ اب ہم کیا کرتے ہیں اور کس طرح انہیں روکنے کے لیے اپنی جانیں گنوانے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔

میموریل ڈے کی تقریب میں صدربائیڈن خطاب کر رہے ہیں۔ 31 مئی 2021
میموریل ڈے کی تقریب میں صدربائیڈن خطاب کر رہے ہیں۔ 31 مئی 2021

اپنے 22 منٹ کے اس خطاب میں صدر بائیڈن نے میڈیا سے کہا کہ وہ سچ کو تلاش کریں، اس سچ کو جس کی بنیاد پر حقائق پر ہو نہ کہ پراپیگنڈے پر۔

امریکہ میں پیر کو 'میموریل ڈے' منایا جا رہا ہے۔ تاہم، غیر سرکاری طور پر متعدد امریکی اِس دن کو موسمِ گرما کا باضابطہ آغاز خیال کرتے ہیں۔

سرکاری طور پر ’میموریل ڈے‘ مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر امریکی تاریخ میں فوجی خدمات بجا لانے والے جاں نثاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

کانگریس نے 1971 میں ’میموریل ڈے‘ کو ایک وفاقی یومِ تعطیل قرار دیا تھا۔

اس دن ملک بھر کی طرح واشنگٹن ڈی سی میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

میموریل ڈے‘ کا آغاز 1865ء میں ’خانہ جنگی‘ کے خاتمے پر ہوا، جب سابقہ غلاموں کے ایک گروپ نے ملکی جنگوں میں ہلاک ہونے والوں کی پہلی بار یاد منائی۔

گروپ نے ساؤتھ کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں ایک وفاقی قید خانے کے کیمپ کی ایک اجتماعی قبر سے 250 سے زائد یونین کے فوجیوں کی لاشیں نکال کر اُن کی باضابطہ تدفین کی رسم ادا کی۔

پچاس سے زائد برسوں تک، تعطیل کے دِن لوگوں نے اُن کی یاد منائی جو خانہ جنگی میں ہلاک ہوئے، نا کہ دیگر امریکی تنازعات میں جانیں دینے والوں کے۔

لیکن، جب امریکہ جنگ عظیم یکم میں شریک ہوا تو اِس روایت کو توسیع دے کر اِس میں تمام لڑائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد کو شامل کر لیا گیا۔

ہر سال ’رولنگ تھنڈر‘ جنگِ عظیم دوئم کی یادگار اور ’ویت نام ویٹرنز میمورئل‘ پر پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہیں۔

میموریل ڈے اور رولنگ تھنڈر
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:39 0:00

’رولنگ تھنڈر‘ کے شرکاٴ موٹر سائیکلوں پر سوار ہوتے ہیں اور جنگی قیدیوں کے حالات سے آگہی اور دفاعی خدمات دیتے ہوئے لاپتا ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG