رسائی کے لنکس

امریکی بندرگاہ پر حادثے میں تیل پانی میں بہہ گیا


فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ریاست ٹیکساس کی ایک بندرگاہ پر خام تیل سے بھرے جہاز کی دوسرے جہاز سے ٹکرسے ہونے والےحادثے کے باعث اندازاََ دس ہزار بیرل تیل پانی میں بہہ گیا۔

یہ حادثہ ہفتہ کو پورٹ آرتھر میں پیش آیا تاہم اس میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ امریکی ساحلی محافظوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی تیرنے والی رکاوٹوں کو کھڑا کر کے تیل کے بہاو پر قابو پا لیا گیا۔

حادثے کے بعد قریبی آبادی کو بھی فوری طور پر دوسرے مقام پر منتقل کر نا پڑا کیونکہ بہہ جانے والے تیل نے ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس خارج کرنا شروع کر دی جس کی بو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG