رسائی کے لنکس

خلیج میکسیکو میں تیل کا اخراج 24 گھنٹوں میں رکنے کا امکان: برٹش پٹرولیم


Japan's main opposition Liberal Democratic Party's (LDP) leader and former Prime Minister Shinzo Abe stands in front of a board reading LDP at the party headquarters in Tokyo December 16, 2012. LDP surged back to power in an election on Sunday just three
Japan's main opposition Liberal Democratic Party's (LDP) leader and former Prime Minister Shinzo Abe stands in front of a board reading LDP at the party headquarters in Tokyo December 16, 2012. LDP surged back to power in an election on Sunday just three

برٹش پٹرولیم نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو میں کنوئیں سے تیل کا اخراج روکنے کی تازہ ترین کوششیں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ آئل کمپنی بدھ کے روز سے تیل خارج کرنے والے کنویں کو مٹی اور سیمنٹ پر مشتمل مواد سے بھر رہی ہے ۔ اس عمل کو ٹاپ کل(Top Kill) کہاجاتا ہے۔ اگرچہ ماضی میں یہ طریقہ کار سود مند رہاہے ، تاہم گہرے پانیوں میں اس طرح کی کوشش اس سے پہلے کبھی نہیں کی گئی۔

برٹش پٹرولیم(بی پی) کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز سے جب سے یہ کارروائی شروع ہوئی ہے، انجنیئرز کنویں کے پھٹے ہوئے پائپ میں کئی ہزار بیرل مٹی اور سیمنٹ کا مواد ڈال چکے ہیں۔بی پی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈگ ا سٹلیز کا کہنا ہے کہ کارروائی منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی پیچیدگی کی صورت میں سیمنٹ ، مٹی کی جگہ لے لے گا اور ٹوٹے ہوئے کنویں کو مستقل طورپر بند کردے گا۔چیف آپریٹنگ آفیسر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ کارروائی اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل ہوجائے گی، تاہم اس کام میں زیادہ وقت لگنے کا امکان بھی موجود ہے۔

پانی کے نیچے 15 سو میٹر کی گہرائی میں لی جانے والی تصویروں سے ظاہر ہوا ہےکہ پھٹے ہوئے کنویں سے تیل کے اخراج کی جگہ آہستہ آہستہ گارا لے رہاہے۔

برٹش پٹرولیم کے منیجنگ ڈائریکٹر بوب ڈوڈلی کہتے ہیں کہ جتنی طاقت سے تیل اوپر آرہا ہے تقریباً اتنی ہی طاقت سے مٹی اسے نیچے دھکیل رہی ہے۔

کمپنی کی طرف سے کچھ کامیابی کی خبروں کے باوجود ، جمعرات کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ خلیج میں خارج ہونے والے تیل کی مقدار کے بارے میں کمپنی کے اندازے کہیں کم ہیں۔

20 اپریل کو تیل کا کنواں پھٹنے کے اس واقعہ پرنظر رکھنےوالی ایک کمیٹی کے چیئر مین کانگریس مین نکل راہل کہتے ہیں کہ روزانہ تقریباً 38 لاکھ لیٹر تیل خلیج میں شامل ہورہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماہرین کی دو ٹیموں نے مختلف انداز کے سائنسی طریقوں کی مدد سے یہ پتا چلایا ہے کہ 20 اپریل کو پھٹنے والے اس کنویں سے اب تک ایک کروڑ 70 لاکھ سے تین کروڑ 90 لاکھ گیلن یعنی 14 کروڑ 80 لاکھ لیٹر تیل خلیج میکسیکو میں بہہ چکا ہے۔

ان نتائج سے یہ ظاہر ہوا کہ خلیج میں تیل کا اخراج امریکی تاریخ میں کسی حادثے کے نتیجے میں تیل کا سب سے بڑا اخراج ہے۔ اس سے قبل 1989ء میں الاسکا میں ایکسان کمپنی کی ایک کھدائی کے دوران چارکروڑ 20 لاکھ لیٹر بہہ گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG