رسائی کے لنکس

امریکہ نے تیل بہنے کے حادثے کو قومی اہمیت کا واقعہ قرار دے دیا


امریکہ نے تیل بہنے کے حادثے کو قومی اہمیت کا واقعہ قرار دے دیا
امریکہ نے تیل بہنے کے حادثے کو قومی اہمیت کا واقعہ قرار دے دیا

معائنے اور تیل کے پلیٹ فارم پر دھماکے کے اسباب کا پتا لگانے کے لیے،صدر اوباما اپنی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داروں کو خلیج میکسکو بھیج رہے ہیں

امریکی صدربراک اوباما، سمندرمیں تیل کے کنوؤں پربنےہوئے پلیٹ فارموں کا معائنہ کرنےاورایسےہی ایک پلیٹ فارم پردھماکے کے اسباب کا تعیّن کرنے کے لیے اپنی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داروں کو خلیج میکسکو بھیج رہے ہیں۔

اُس دھماکے کے نتیجے میں امریکہ کے جنوبی ساحل سے پرے سمندر میں تیل کی بھاری مقدار بہنا شروع ہوگئى تھی۔

صدر نے جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بتا یا ہے۔ اس سے تھوڑی ہی دیر پہلے اُن کی انتظامیہ نے تیل بہنے کے حادثے کو قومی اہمیت کے حادثے کی حیثیت دے دی تھی۔یہ حیثیت دیے جانے کے بعد وفاقی حکومت کے لیے سمندر سے تیل کی صفائى میں مدد فراہم کرنا زیادہ آسان ہوجائے گا۔

اس وقت سمندر کی سطح پر تیل کی چادر لُوئى زِیانا کے ساحل سے تقریباً 25 کلو میٹر دُور ہے ۔ ریاست کے گورنر بابی جِندل نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔

جمعرات ہی کے روز اس سے پہلے واشنگٹن میں امریکہ میں داخلی سلامتی کے محکمے کی سربراہ جینٹ نپولی تانونے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تیل کے بہاؤ پر قابو پانے کے لیے امریکی کوسٹ گارڈ ، وفاقی ایجنسیوں کے ایک گروپ کی قیادت کررہے ہیں۔


لُوی زِیانا کے ساحل سے پرے سمندر میں بہنے والا تیل ایک نقصان زدہ کنوئیں سےروزانہ سات لاکھ 95000 لِیٹر کی مقدار میں خارج ہورہا ہے۔

XS
SM
MD
LG