رسائی کے لنکس

رافیل نڈال نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


نڈال نے تیسرے اور چوتھے سیٹ میں اچھا کھیل پیش کیا اور دونوں سیٹ میں فتح حاصل کرکے ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔

ٹینس کے عالمی نمبر دو اسپین کے کھلاڑی رافیل نڈال نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

نیویارک میں کھیلے جانے والے مردوں کے سنگل فائنل میچ میں نڈال نے عالمی نمبر ایک جوکووچ کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔

نڈال نے پہلا سیٹ 2-6 سے جیت کر برتری حاصل کی تاہم سربین ٹینس اسٹار نے دوسرا سیٹ3-6 سے اپنے نام کر کے مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کردیا۔

نڈال نے تیسرے اور چوتھے سیٹ میں اچھا کھیل پیش کیا اور دونوں سیٹ میں فتح حاصل کرکے ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔

نڈال 2013 میں گھٹنے کی چوٹ سے صحت یابی کے بعد پہلا ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے۔

رافیل نڈال نے 2010 میں آخری مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتا تھا۔

مردوں کے سنگل مقابلوں میں نڈال نے دو مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر تیرہویں مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز کو اپنے نام کیا۔
XS
SM
MD
LG