رسائی کے لنکس

امریکہ شمالی کوریا سے جوہری تخفیف اسلحہ پر بات کے لیے آمادہ


جان کیری اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ
جان کیری اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ

جان کیری کا کہنا تھا کہ اس پہلے کہ کوئی بات چیت ہو سکے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کے لیے تیار ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کے ساتھ جوہری اسلحہ کی تخفیف سے متعلق بات چیت پر آمادہ ہے لیکن بات برائے بات کے لیے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انھوں نے یہ بات واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ یُن ہیونگ سی سے ملاقات کے بعد کہی۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ اس پہلے کہ کوئی بات چیت ہو سکے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کے لیے تیار ہے۔

شمالی کوریا کے ساتھ چین، امریکہ، جاپان، روس اور جنوبی کوریا کے ہونے والے چھ فریقی مذاکرات کے تحت 2005ء میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں پیانگ یانگ کو اپنی جوہری پروگرام کو معطل کرنے کے اقدامات کے عوض امداد دی جانی تھی۔

جمعرات کو امریکہ اور جنوبی کوریا کے اعلیٰ دفاعی عہدیداروں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ مستقبل میں کسی جنگ کی صورت میں امریکہ مشترکہ فورسز کی کمانڈ کرے گا۔ اس سے قبل ایک منصوبے کے تحت آئندہ ماہ یہ ذمہ داریاں سیول کو منتقل کی جانی تھیں۔

XS
SM
MD
LG