رسائی کے لنکس

اسامہ بن لادن کی بیویوں تک رسائی دی جائے، امریکہ


اسامہ بن لادن کی بیویوں تک رسائی دی جائے، امریکہ

اسامہ بن لادن کی بیویوں تک رسائی دی جائے، امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی اُن تین بیویوں سے تفتیش کرنا چاہتا ہے جو اس وقت پاکستان کی تحویل میں ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈنیلون نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی حکام کو بن لادن کی بیویوں تک رسائی دے اور اُن سے اب تک حاصل ہونے والی معلومات سے بھی آگاہ کرے۔

ایک ہفتے قبل امریکی کمانڈوز ایبٹ آباد میں ایک خفیہ آپریشن میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے بعد اُس کی لاش اپنے ساتھ لے گئے تھے لیکن القاعدہ کے رہنما کی تین بیویوں اور آٹھ بچوں کو وہیں چھوڑ دیا تھا، جنھیں بعد میں پاکستانی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

امریکی حکام اور بن لادن کی ایک بیوی کے بقول دنیا کا مطلوب ترین شخص گذشتہ پانچ سالوں سے ایبٹ آباد کے علاقے بلان ٹاؤن میں اس حویلی نما گھر میں چھپا ہوا تھا۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں بتایا کہ حکومت پاکستان اسامہ بن لادن کی ملک میں ایک طویل عرصے سے موجودگی کی تحقیقات کر رہی ہے، اور اگر کسی قسم کی نااہلی ثابت ہوئی تو متعلق افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG