رسائی کے لنکس

امریکہ کی طرف سے سی این جی کے شعبے میں پاکستانیوں کی تربیت


امریکہ کی طرف سے سی این جی کے شعبے میں پاکستانیوں کی تربیت
امریکہ کی طرف سے سی این جی کے شعبے میں پاکستانیوں کی تربیت

امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ”یوایس ایڈ“ کے تعاون سے 753 پاکستانی نوجوانوں کو سی این جی کے کسٹمرسروس اور محفوظ ترین طریقہ کار کے بارے میں چار ماہ کی تربیت فراہم کی ہے۔ اس کا مقصد افراد قوت میں میں نوجوانوں کی پیدواری صلاحیت کو بڑھانا اور روزگار کو بہتر بنانا تھا۔

امریکی سفارت خانے سے جمعے کوجاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ان نوجوانوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے یوایس ایڈ کے پاکستان میں اکنامک گروتھ افسر ولیم بالڈیج نے کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ روشن مستقبل کی حامل سی این جی صنعت کے آجر اور اجیر جو مہارتوں اور تجربات میں شریک کرنے سے امریکہ پاکستان کو توانائی کی افرادی قوت اور سی این جی صنعت کے مستقبل میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔

پاکستان کی وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل نوید قمر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی سی این جی صنعت میں تربیت یافتہ محنت کشوں کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان حکومت امریکہ کے اشتراک سے سی این جی کی مہارتوں کی تربیت کے ذریعے اس کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان دنیا بھر میں سی این جی استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

XS
SM
MD
LG