رسائی کے لنکس

مس یونیورس کا اعزاز کولمبیا کی حسینہ کے نام


پاؤلینا ویگا

پاؤلینا ویگا

22 سالہ ویگا کو امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔

کولمبیا کی پولینا ویگا نے ’’مس یونیورس‘‘ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔

22 سالہ ویگا کو امریکہ کے شہر میامی میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔

وہ بوگوٹا کی یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی طالبہ ہیں۔

انھیں مقابلے میں شریک 88 حسیناؤں میں سے منتخب کیا گیا۔ جب کہ آخری مرحلے میں امریکہ، جمیکا، نیدر لینڈ اور یوکرین سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں کو مات دے کر وہ مس یونیورس قرار پائیں۔

1958ء کے بعد سے وہ کولمبیا کی پہلی خاتون ہیں جنھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

XS
SM
MD
LG