رسائی کے لنکس

امریکی بجٹ : افغانستان، پاکستان اور عراق کی امداد کے لیے اربوں ڈالر کا مطالبہ


امریکی بجٹ : افغانستان، پاکستان اور عراق کی امداد کے لیے اربوں ڈالر کا مطالبہ

امریکی بجٹ : افغانستان، پاکستان اور عراق کی امداد کے لیے اربوں ڈالر کا مطالبہ


امریکی صدر باراک اوباما نے ملکی بجٹ میں افغانستان کےلیے 4ارب ڈالر اور پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے، تاکہ القاعدہ کو منتشرکیا جائے، درہم برہم کیا جائے اور شکست دی جائے۔

وہائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ فنڈ اِن ممالک میں شدت پسندوں کے انسداد کے لیےطرزِ حکمرانی ، تعیرِ نو، اور دیگر ترقیاتی کاموں پر صرف کیے جائیں گے ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ رقم افغانستان اور پاکستان میں جاری امریکی کارروائیوں کی تکمیل کے لیے درکار ہیں، اور نئے فنڈ کو افغانستان اور پاکستان میں اضافی شہری ملازمین کی تعینانی پر خرچ کیا جائے گا۔

بجٹ میں 2.6ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو رقم عراق میں جاری کارروائیوں، اور محکمہ دفاع کی جانب سے شروع کیے گئے منصوبوں کی ذمہ داریاں محکمہ خارجہ کو سونپے جانےپر خرچ آئیں گی، جِن میں عراق میں امریکی سولینز کے قیام کے حوالے سے پولیس کی استعداد بڑھانے، سکیورٹی مہیا کرنے اور فوج اور سامان کی نقل و حرکت پر استعمال ہوں گے۔

مالی سال 2011ء کے بجٹ میں 33ارب ڈالر کا مطالبہ کیا گیا ہے جِس کی رو سے افغانستان کو اضافی 33000افواج بھجوانے کی 2010ء کی بقیہ درخواست پر عمل پیرا ہونے، اور سال 2011ء میں بیرونِ ملک مستقبل کے اتفاقیہ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے 159ارب ڈالر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وہائیٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بجٹ میں امریکی محکمہ دفاع کے لیے 708ارب ڈالر اور امریکی محکمہٴ خارجہ کے لیے تقریباًٍ 57ارب ڈالر کی رقوم مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

امریکی دفاعی عہدے داروں کے مطابق، فوج روایتی نوعیت کی دو کلیدی جنگیں لڑنے کی تیاری برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی کو بدل کر ایک ہی وقت میں کئی ایک چھوٹے بڑے تناعات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کے حصول کے لیے کوشاں ہوگی۔

پینٹاگون کا فوجی تدابیرسے متعلق مطالعاتی رسالہ، جسے ‘کُواڈرینیل ڈِفنس رِویو’ کے نام سے جانا جاتا ہے، پیر سے دستیاب ہوگا۔ دستاویز میں آئندہ کے خطرات کا جائزہ لینے کے علاوہ، متوقع طور پر افغانستان، عراق، پاکستان اور یمن کے تنازعات کے تناظر میں فوجی حکمت عملی پر مرکوز تجزیات شامل ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG