رسائی کے لنکس

طیارہ گِر کر تباہ، اخبار کے مالک سمیت سات افراد ہلاک


فائل
فائل

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہفتے کو رات گئے ریاست میساچیوسٹس کے بوسٹن کے شمال مشرقی شہر کے باہر ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے کے بعد طیارے میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا

امریکہ میں گذشتہ رات نجی جیٹ طیارے کے ایک حادثے میں سوار ساتوں افراد ہلاک ہوئے، جِن میں ’فلاڈیلفیا انکوائرر‘ اخبار کے شریک مالک بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہفتے کو رات گئے ریاست میساچیوسٹس کے بوسٹن کے شمال مشرقی شہر کے باہر ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے کے بعد طیارے میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے سلسلے میں کوئی فوجی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ تاہم، امریکی حکام اس کی چھان بین کر رہے ہیں۔

ہلاک شدگان میں 72 برس کے ایک کاروباری شخص، لوئیز کیٹز شامل تھے۔ ایک شریک سرمایہ کار کے ساتھ مل کر، کیٹز نے پچھلے ہفتے آٹھ کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں فلاڈیلفیا کے ایک اخبار کے حقِ ملکیت کے اختیارات حاصل کیے تھے۔

کیٹز نے نیویارک میں پارکنگ کے وسیع تر حقوق اور کیبل اسپورٹس ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کی تھی۔

وہ امریکہ میں پیشہ ور باسکیٹ بال اور ہاکی ٹیموں کے سابق مالک رہ چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG