رسائی کے لنکس

امریکی جنگی طیاروں کی ترکی سے پروازیں شروع


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

ترکی نے گزشتہ ماہ امریکی فورسز کو شام کی سرحد پر واقع انجرلک فضائی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے لیے ترکی کے فضائی اڈے سے پائلٹ بردار پروازیں شروع کر دی ہیں۔

پینٹاگان نے بدھ کی شام ایک بیان میں کہا کہ ایف سولہ طیاروں نے جنوبی ترکی کے انجرلک فضائی اڈے سے پرواز کر کے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی۔

اس سے قبل امریکہ کی قیادت میں قائم اتحاد اگست سے اس فضائی اڈے سے بغیر پائلٹ کی پروازیں بھیجتا رہا ہے۔

ترکی نے گزشتہ ماہ امریکی فورسز کو شام کی سرحد پر واقع انجرلک فضائی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔

حکام نے اس منصوبے کو شمالی شام میں 100 کلومیٹر پر محیط ’’داعش سے پاک زون‘‘ قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ اس منصوبے میں ترکی کے دیرینہ مطالبے کے باوجود نو فلائی زون کا قیام شامل نہیں۔

امریکہ ایک فضائی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے جو گزشتہ برس ستمبر سے داعش کے خلاف شام میں کارروائیاں کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ عراق میں بھی داعش کے اہداف کو نشانہ بنانے کے علاوہ امریکہ عراقی فورسز کو تربیت بھی فراہم کر رہا ہے جس کے حکام کے بقول خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG