رسائی کے لنکس

صدر اوباما اپنی مقبولیت کی کم ترین سطح پر


صدر اوباما اپنی مقبولیت کی کم ترین سطح پر
صدر اوباما اپنی مقبولیت کی کم ترین سطح پر

رائے عامہ کے ایک حالیہ جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ٹیلی ویژن نیوز چینل اے بی سی نیوز اور اخبار واشنگٹن پوسٹ کے تحت رائے عامہ کے جائزے کی نتائج بدھ کو جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق صدر اوباما کو پسند نہ کرنے والوں کی تعداد 49 فی صد جب کہ سروے میں شامل 48 فی صد افراد کی رائے مثبت تھی۔

صدر اوباما یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اگلے سال نومبر کے صدارتی انتخابات میں ان کا دوبارہ منتخب ہونا یقینی نہیں ہے۔

لیکن رائے عامہ کے اسی جائزے سے یہ بھی پتا چلاہے کہ لوگ انہیں سابق اسپیکرنیوٹ گنگرچ کے مقابلے میں زیادہ پسند کرتے ہیں جو 2012ء کا صدارتی انتخابات ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے لڑنے کے خواہش مند ہیں۔

گنگرچ کو پسند نہ کرنے والوں کی شرح 48 فی صد ہے جب کہ دوسری جانب ان کے حق میں رائے دینے والوں کی تعداد صدر اوباما کے مقابلے میں 13 درجے کم یعنی صرف 35 فی صد ہے۔

اس ہفتے رائے عامہ کے ایک اور جائزے کے مطابق ری پبلیکنز پارٹی کی نامزدگی جیتنے کی خواہش رکھنے والوں میں گنگرچ کو اب بھی سبقت حاصل ہے۔

وال سٹریٹ جرنل اور این بی سی نیوز چینل کے سروے کے مطابق ری پبلیکنز ووٹرز میں گنگرچ ریاست میساچوسٹس کے سابق گورنر مٹ رومنی سے 17 پوانٹ آگے ہیں۔

نئی جائزہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آئی ہے جب آئیوا میں ری پبلیکنز کے صدارتی امیدوار کے پہلے مرحلے میں تین سے بھی کم ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG