رسائی کے لنکس

چین ’عرب اسپرنگ‘ سے بچ نہیں سکتا


ریپبلیکن سینیٹر جان مکین

ریپبلیکن سینیٹر جان مکین

امریکہ کے ایک اہم سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار نے چین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’عرب اسپرنگ (انقلاب) آ رہا ہے‘‘۔

ریپبلیکن سینیٹر جان مکین نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ سلامتی سے متعلق اجلاس میں شریک چینی نائب وزیر خارجہ ژانگ ژیجُن سے گفتگو میں کیا۔

امریکی قانون ساز کا اشارہ تبت میں چین کے خلاف احتجاج کے طور پر راہبوں کی خودسوزی کے واقعات کی جانب تھا۔

اُنھوں نے موبائل فون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان آلات کی موجودگی میں احتجاج کو مکمل طور پر روکنا ناممکن ہے۔

XS
SM
MD
LG