رسائی کے لنکس

صدارتی انتخاب: ووٹروں کی لمبی قطاریں، جوش و خروش


ایسے عمر رسیدہ ووٹر جو گھر نہیں چھوڑ سکتے، اُن کی تیمارداری کے لیے انتخابی عہدے دارے اڑوس پڑوس میں سہولیات فراہم کرتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں

روایتی طورپر امریکہ میں انتخابات کے دِن ووٹروں کی لمبی لائنیں لگتی ہیں، رش سے بچنے کے لیے لوگ دیرسے دفتر پہنچتے ہیں یا پھر وقت سےپہلےہی چلے جاتے ہیں۔

انتخابی حکام جانتے ہیں کہ رہن سہن کےطورطریقے تبدیل ہوچکے ہیں، اِس لیے اُنھوں نے رائے دہی کے انداز کو سہل بنانے اور رائے دہندگان کی آواز کو اہمیت دینے کی غرض سے ضروری اقدامات کیے ہیں۔

الیکشن کے دِن سے ایک ہفتہ قبل ہی 32ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں کچھ پولنگ اسٹیشنیں قائم کی جاچکی تھیں۔ انتخابات کے دِن سےپہلے ہی اپنے رائے دہی کے حق کے استعمال کی ہمت افزائی کرتے ہوئے، صدر براک اوباما نے اپنا ووٹ ڈالا۔

تاہم، اُن افراد کے لیے بھی الیکشن کے طریقہ کار کو سہل بنایا گیا ہے، جو نومبر کے پہلے منگل کے دِن اپنے صدر کا چناؤ کرنے کی اپنی پرانی روایت کی پاسداری کرتے ہیں۔

ووٹ ڈالنے کے لیے موٹر کارموجود نہیں؟ ٹیکسی یا بس کے پیسے نہیں؟ کوئی بات نہیں۔ ووٹر مقامی سیاسی پارٹی کے ہیڈکوارٹرز فون کرتے ہیں اور وہ اُنھیں سواری کی سہولت فراہم کرتے ہوئے پولنگ کے مقام تک پہنچاتے اور بعد میں بحفاظت واپس گھر لے جاتے ہیں۔
ایسے عمر رسیدہ ووٹر جو گھر نہیں چھوڑ سکتے، اُن کی تیمارداری کے لیے انتخابی عہدے دارے اڑوس پڑوس میں سہولیات فراہم کرتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

ٹیکساس کےدیہی علاقے میں واقع ٹریوس کاؤنٹی کے حکام نے موبائل پولنگ اسٹیشن کا استعمال کرتے ہوئے درحقیقت ووٹنگ بوتھس کی سہولتیں دیہی اسکولوں اور شوپنگ سینٹرز تک پھیلا دی ہیں۔

کچھ کنزرویٹوز اور ریپبلیکنز نے قبل از وقت ووٹنگ کے خلاف آواز بلند کی ہے، کیونکہ اُن کے خیال میں اِس طرح دھاندلی کا امکان باقی رہتا ہے۔

لیکن، انتخابی تاریخ سے قبل ووٹ ڈالنے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح ووٹروں کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، جس سے ڈیموکریٹس کو فائدے کا امکان ہے۔
XS
SM
MD
LG