رسائی کے لنکس

اوباما، بائیڈن سینیٹ امیدوارکی انتخابی مہم پر


صدر براک اوباما (فائل فوٹو)
صدر براک اوباما (فائل فوٹو)

امریکی صدر براک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن جمعے کے دِن سے ڈیموکریٹ پارٹی کےایک امیدوار کے لیے مشترکہ انتخابی مہم پر نکلےہوئے ہیں، وہ اُس نشست کو حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کبھی نائب صدرکی نشست تھی۔

مسٹراوباما اورنائب صدر، ڈیلاوئیر کی چھوٹی مشرقی ریاست میں کِرس کونز کی انتخابی مہم پر نکلے۔ جائزوں کے مطابق ری پبلیکن پارٹی کی امیدوار کرسٹین او ڈونیل کے مقابلے میں ووٹر ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ کرسٹین ، قدامت پسند ٹی پارٹی مہم کی پسندیدہ امیدوار ہیں، جو محصولات میں کٹوتی اور وفاقی حکومت کے حجم میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مسٹر اوباما نے ریاست کے سب سے بڑے شہر ویلمنگٹن میں ووٹروں سے درخواست کی کہ وہ کونز کے لیے ووٹ ڈالیں، کیونکہ اُن کا انتخاب اِس روایتی فہم کی نفی ہوگا کہ واشنگٹن میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔

صدر نے تسلیم کیا کہ بے روزگاری میں اضافے اورروزگار کے مواقع ضائع ہونے کی بنا پر امریکہ بھر میں ڈیموکریٹس کو مشکل سیاسی ماحول درپیش ہے۔ تاہم اُنھوں نے کہا کہ ری پبلیکن امیدواروں کے انتخاب سے محض اُن کی ناکام معاشی پالیسیاں بحال ہو جائیں گی۔ مسٹر اوباما نے او ڈونیل کا نام نہیں لیا۔

XS
SM
MD
LG