رسائی کے لنکس

امریکہ: 'عید مبارک' پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری


اس ٹکٹ کے لیے خطاطی کا نمونہ ورجینیا سے تعلق رکھنے والے معروف خطاط محمد ذکریا نے تیار کیا ہے۔ حال میں اس ٹکٹ کے اجرا کی تقریب ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن کے اسلامک سنٹر میں ہوئی

امریکہ کے متنوع معاشرے کی عکاسی کے لیے محکمہ ڈاک نے مسلمانوں کے اہم مذہبی تہوار "عید" سے منسوب یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔

اس ٹکٹ پر دلکش اسلامی فن خطاطی سے "عید مبارک" تحریر ہے اور اسے امریکی مسلمانوں نے ایک ایسے وقت جب اسلام مخالف بیانیے کے باعث معاشرے میں تناؤ پایا جاتا ہے، محکمہ ڈاک کی طرف سے ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

حال میں اس ٹکٹ کے اجرا کی تقریب ریاست مشی گن کے شہر ڈیئربورن کے اسلامک سنٹر میں ہوئی۔

ڈیٹرائیٹ میں امریکی پوسٹل سروسز کے پوسٹ ماسٹر جنرل ڈیرن برے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز ملک کے قدیم اداروں میں سے ایک ہے اور اس نے مختلف ٹکٹس کے اجرا سے امریکی معاشرے کے تنوع کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "امریکہ صحیح معنوں میں عالمی ثقافت کا حامل ہے، جو کہ ہمیں مختلف ثقافتوں کے تانے بانے بننے کی اجازت دیتی ہے۔"

اس ٹکٹ کے لیے خطاطی کا نمونہ ورجینیا سے تعلق رکھنے والے معروف خطاط محمد ذکریا نے تیار کیا ہے۔

یہ ڈاک ٹکٹ ایک اونس یا اس سے کم کے خطوط کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مسلمان سال میں دو مرتبہ عید مناتے ہیں جن میں رمضان کے اختتام پر عیدالفطر اور دوسری اسلامی سال کے آخری مہینے کی دس تاریخ کو عید الاضحیٰ ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG