رسائی کے لنکس

صدر اوباما کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد کا پیغام


ایک علیحدہ بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے محکمہ خارجہ کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور کہا کہ امریکہ مسلم اکثریت والے ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔

صدر براک اوباما نے امریکہ اور باقی دنیا کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صبر، شکر گزاری اور عبادت کا مہینہ ہے، جب دنیا بھر کے مسلمان مصیبت میں گھرے، بھوکے، تنگ دست اور بیمار لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔

اپنے پیغام میں اوباما نے کہا کہ امریکی مسلمان اس وقت اپنے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر اپنے سے کم حیثیت کے افراد کی مدد کرتے ہیں، جس سے ہمیں امریکی معاشرے میں تنوع کے باوجود یک جان ہونے کا سبق ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس رمضان بھی امریکی مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطار کی دعوت دیں گے اور ملک بھر میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

ایک علیحدہ بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے محکمہ خارجہ کی طرف سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور کہا کہ امریکہ مسلم اکثریت والے ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔

انہوں نے برما، عراق، لیبیا، نائیجیریا، صومالیہ، شام اور یمن کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت افلاس اور جنگ میں گھرے لوگوں کی مدد کرنے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنے کا ہے۔

جان کیری نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکہ کے سفارت خانے بھی رمضان کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں بشمول عرب و خلیجی ممالک میں جمعرات کو پہلا روزہ ہے۔

XS
SM
MD
LG