رسائی کے لنکس

نیلسن منڈیلا ’دنیا کے لیے ہیرو ہیں‘: صدر اوباما


امریکہ اور سینیگال کے صدور
امریکہ اور سینیگال کے صدور

صدر اوباما نے کہا کہ وہ نیلسن منڈیلا کو اپنا ہیرو بھی سمجھتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اُن کی دعائیں منڈیلا کے خاندان کے لیے ہیں۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا ’’دنیا کے لیے ہیرو‘‘ ہیں اور اُن کی میراث قائم رہے گی۔

صدر اوباما سینگال میں ہیں جہاں اُنھوں نے اپنے ہم منصب میکی سال کے ہمراہ جمعرات کو ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر جنوبی افریقہ کے علیل سابق صدر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

صدر اوباما نے کہا کہ وہ نیلسن منڈیلا کو اپنا ہیرو بھی سمجھتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اُن کی دعائیں منڈیلا کے خاندان کے لیے ہیں۔

سنیگال کے صدر نے کہا کہ مسٹر منڈیلا ’’ایک شناخت کے علاوہ بھی ہم سب کے لیے بہت کچھ ہیں‘‘۔

اُنھوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ عالمی رہنما مسٹر منڈیلا کی مثال سے بہت کچھ سکھیں گے۔

94 سالہ نیلسن منڈیلا اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اُن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

صدر اوباما تین افریقی ملکوں کے دورے پر ہیں اور اُنھوں نے جنوبی افریقہ بھی جانا ہے جہاں وہ اُس قید خانے کا دورہ بھی کریں گے جس میں نیلسن منڈیلا نے تقریباً دو دہائیاں گزاریں۔

نسل پرستی کے خلاف نیلس منڈیلا نے 27 سال جیل کاٹی تھی۔
XS
SM
MD
LG