رسائی کے لنکس

صدارتی مباحثوں کی تیاری، لبرٹیرین پارٹی کی شرکت کی کوشش


فائل
فائل

حالانکہ ٹرمپ اور کلنٹن یقینی طور پر اِن مباحثوں میں شریک ہوں گے۔ تاہم، اِن مباحثوں میں لبرٹیرین پارٹی کے امیدوار اور نیو میکسیکو کے سابق گورنر، گیری جانسن؛ اور ’گرین پارٹی‘ کے نامزد امیدوار جِل گرین کی شرکت یقینی نہیں

ایسے میں جب آٹھ نومبر کے صدارتی انتخابات قریب ہیں، ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن اور ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹیلی ویژن پر تین مباحثوں میں سے پہلے کی تیاریاں جاری ہیں۔

صدارتی امیدوار جو پہلے مباحثے میں شرکت کریں گے اُن کے ناموں کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔ حالانکہ ٹرمپ اور کلنٹن یقینی طور پر اِن مباحثوں میں شریک ہوں گے، لیکن، لبرٹیرین پارٹی کے امیدوار اور نیو میکسیکو کے سابق گورنر، گیری جانسن؛ اور ’گرین پارٹی‘ کے نامزد امیدوار جِل گرین کی شرکت یقینی نہیں ہے۔

صدارتی مباحثوں کے کمیشن (سی پی ڈی) کی جانب سے چناؤ کا ایک معیار طے ہے۔ ’سی پی ڈی‘ بغیر نفعے نقصان کے کام کرنے والا ایک ادارہ ہے، جس کا مشن ’’سامعین و ناظرین کو ممکنہ بہترین اطلاعات فراہم کرنا ہے‘‘۔

ادارے کے مطابق، اس معیار کا مقصد یہ ہے کہ ایسے امیدواروں کا چناؤ کیا جائے جنھیں عوام کی حمایت حاصل ہوسکتی ہے اور اُن کے منتخب ہونے کا امکان ہے۔

جانسن کی انتخابی مہم اس بات کی کوشاں ہے کہ اُن کی پارٹی کو مباحثوں میں شامل کیا جائے۔ پارٹی نے ’سی پی ڈی‘ کو ایک پروگرام دیا ہے جس سے اُسے پہلے صدارتی مباحثے میں شرکت کی اجازت مل سکتی ہے، جس کے لیے چناؤ کے معیار میں کچھ تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

تجویز دی گئی ہے کہ اسٹیج پر تیسرا پوڈیم رکھا جائے تاکہ جانسن مباحثے میں شریک ہو سکیں۔ اگر جانسن بعد کے مباحثوں کے معیار پر پورے نہیں اترتے تو لبرٹیرین پارٹی اُنھیں مزید مباحثوں میں شمولیت پر اصرار نہیں کرے گی۔

بدھ کے روز ’نیو یارک ٹائمز‘ میں شائع ہونے والے پورے صفحے کے ایک اشتہار میں جانسن نے یہ معاملہ قوم کے سامنے پیش کیا، جس میں اُنھوں نے ’سی پی ڈی‘ کو ایک مراسلہ تحریر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG