رسائی کے لنکس

شإ م کے ہمسایوں کا پناہ گزینوں کے ساتھ فیاضانہ سلوک


امریکی محکمہٴ خارجہ نے کم مقدار میں دستیاب تازہ پانی پناہ گزینوں میں تقسیم کرنےکی فراخ دلی کا مظاہرہ کرنے پر اردن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا

امریکی محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں بڑھتی ہوئی تشدد کی کارروائیوں کے نتیجے میں خوراک، پانی اور طبی امداد کی تلاش میں شہریوں کی زیادہ تعداد ملک کی سرحدوں کا رخ کر رہی ہے۔
ترکی
ترکی


شہری سلامتی سے متعلق محکمہٴ خارجہ کی انڈر سکریٹری، ماریا اٹیرو نے جمعرات کے روز کہا کہ شام کے ہمسائے عراق، اردن، لبنان اور ترکی شام سے سرحد پار بھاگ نکلنے والے اندازاً ایک لاکھ چالیس ہزار افرادکے ساتھ’ فیاضی‘ کا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔

اُنھوں نے کم مقدار میں دستیاب تازہ پانی کی رسد کو پناہ گزینوں میں تقسیم کرنےکی دریا دلی کا مظاہرہ کرنے پر اردن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں تقریباً پانچ لاکھ لوگ ایسے ہیں جنھیں خوراک اور دیگر امداد درکار ہے۔
متاثرین
متاثرین

امریکہ نے باغیوں اور حکومت شام پر زور دیا ہے کہ، اُس کے بقول، غیر جانبدارانہ طور پر انسانی ہمدری کا کام انجام دینے والے کارکنوں کی عزت کی جائے جو ملک میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG