رسائی کے لنکس

رہائی پانے والے قیدیوں کو بہتر شہری بنانے کا پیکیج


لوریتا لِنچ
لوریتا لِنچ

متعدد سرکاری اہل کاروں اور قانون سازوں نے غیر پُرتشدد مجرموں کی سزاؤں میں زیادہ نرمی برتنے کا مطالبہ کیا ہے، جنھیں جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی جگہ نسبتاً نرم سزائیں دینے کی تجزیو دی گئی ہے

امریکی محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ وہ 40000 سے زائد قیدی جنھیں وفاقی قید خانوں سے ہر سال رہائی ملا کرے گی، اُنھیں ذاتی زندگی کے طرز کے پیشہ ورانہ ہنر اور روزگار کی تربیت فراہم کرنے کا کام شروع کیا جائے گا، تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد فرد بن سکیں۔

اٹارنی جنرل لوریتا لِنچ اس پیکیج کا اعلان کریں گی، جو سزاؤں میں اصلاحات کے قانون کی دو عشرے پرانی کاوش کا جُزو ہے، جس میں متعدد مجرمان کو قید کیے جانے سے متعلق جائزہ لینے کے لیے کہا گیا تھا، جسے سیاہ فام اور دیگر اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک خیال کیا جاتا ہے۔

متعدد سرکاری اہل کاروں اور قانون سازوں نے غیر پُرتشدد مجرموں کی سزاؤں میں زیادہ نرمی برتنے کا مطالبہ کیا ہے، جنھیں جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کی جگہ نسبتاً نرم سزائیں دینے کی تجزیو دی گئی ہے۔

رہائی پانے والے قیدیوں کے لیے ذاتی دھیان پر مرتکز اس پیکیج میں تعلیمی نظام الاوقات اور روزگار کی تربیت کے ساتھ ساتھ منشیات کی عادت چھڑانے اور ذہنی صحت کا علاج کرنا شامل ہوگا۔

لِنچ نے ملک کے گورنروں پر زور دیا کہ وہ قید سے رہائی پانے والوں کو ریاست کے شناختی کارڈ جاری کریں، تاکہ جیل سے باہر قدم رکھنے پر اُن کا عبوری دور بہتر انداز سے گزرے، جس میں اُنھیں ڈرائیور لائسنس کے حصول میں مدد ملے۔

لِنچ کے الفاظ میں ’’قید کاٹنے کا طویل مدتی اثر یہ ہوتا ہے کہ رہائی پانے والوں کو روزگار، رہائش، اعلیٰ تعلیم اور بینک کریڈٹ میں رکاوٹیں کھڑی ہو جاتی ہیں۔ اور یہ رکاوٹیں اُن کی ذاتی زندگی پر پُری طرح اثرانداز ہوتی ہیں، جب کہ اُنھوں نے کارآمد شہری بننے کی ٹھان لی ہوتی ہے، اور وہ کسی طور پر مجرمانہ زندگی کی جانب لوٹنا نہیں چاہتے‘‘۔

وائٹ ہاؤس میں ماہرین نے امریکہ میں اجتماعی قید کےعمل کے اثرات کا تجزیہ کیا۔

ٹوڈ کوکس کا تعلق ’سینٹر فور امریکن پروگریس‘ سے ہے، جو ایک غیروابستہ تھنک ٹینک ہے۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ ایک تہائی امریکی کسی نہ کسی قسم کا جرائم کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور امریکی بچوں کے والدین میں سے نصف ایسے ہیں جنھیں سزا ہو چکی ہے۔
دیگر اہل کاروں نے سنہ 1994کے قانون پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ تاہم، کانگریس میں اتفاق رائے نہیں ہو پایا کہ یہ تبدیلیاں کس طرح لائی جائیں۔

XS
SM
MD
LG