رسائی کے لنکس

واشنگٹن میں 31 مظاہرین گرفتار


واشنگٹن میں 31 مظاہرین گرفتار
واشنگٹن میں 31 مظاہرین گرفتار

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پولیس نے ’وال سٹریٹ پر قبضہ کرلو‘ تحریک سے منسلک 31 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے اور لکڑی کی دومنزلہ عمارت کا ڈھانچہ گرا دیا جو انہوں نے بلااجازت کھڑا کیاتھا۔

مظاہرین گذشتہ کئی ہفتوں سے مک فرسن چوک میں اپنا کیمپ لگائے ہوئے تھے ۔ انہوں نے ہفتے کے روز لکڑی کا ایک دو منزلہ فریم کھڑا کردیا۔ لیکن ہفتے کی صبح ہی پولیس نے انہیں بتادیا تھا کہ یہاں کسی بھی تعمیر کے لیے انہیں اجازت نامہ درکار ہے ، چنانچہ وہ اس بلااجازت تعمیر کو گرا دیں۔

لیکن جب مظاہرین نے پولیس کی وارننگ پر عمل نہیں کیا تو انہوں نے اس ڈھانچے پر موجود افراد کو گرفتار کرکے لکڑی کا رہائشی فریم مسمار کردیا۔

اس تحریک سے وابستہ مظاہرین بڑے مالیاتی اداروں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معاشی انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ لکڑی کی عمارت اس لیے بنا رہے تھے تاکہ مظاہرین کو سردیوں میں عارضی پناہ فراہم کی جاسکے۔

حالیہ ہفتوں میں پولیس نے ملک بھر میں ’وال سٹریٹ پر قبضہ کرلو‘ تحریک کے کارکنوں کے کئی کیمپ اکھاڑ چکی ہے۔

ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں پولیس نے ہفتے کی رات اندرون شہر کے ایک پارک کو بند کرکے ان مظاہرین کو گرفتار کرلیا جنہوں نے جانے سے انکار کردیاتھا۔

XS
SM
MD
LG