رسائی کے لنکس

اب پاگل نہیں رہا، ریگن پر قاتلانہ حملے کا مجرم


اب پاگل نہیں رہا، ریگن پر قاتلانہ حملے کا مجرم
اب پاگل نہیں رہا، ریگن پر قاتلانہ حملے کا مجرم

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی ایک وفاقی عدالت میں سابق صدر رونلڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کے مقدمے کی سماعت بدھ سے شروع ہورہی ہے جس میں وفاقی جج یہ طے کریں گے کہ نامزد ملزم کو کتنا عرصہ واشنگٹن کے دماغی امراض کے اسپتال میں رکھا جاسکتا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہناہے کہ مقدمے کی سماعت کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

1982ء میں مقدمے کی سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ صدر ریگن پر قتل کی نیت سے گولی چلانے کے الزام میں گرفتار جان ہنکلی ایک مخبوط الحواس شخص ہے۔وہ اس وقت سے ذہنی امراض کے ایک وفاقی اسپتال الزبتھ ہاسپیٹل میں زیر علاج ہے۔

ہنکلی کی طرف سے ، جس کی عمر اب 56 سال ہے، دائر کی جانے والی اپیل میں اس کے وکیل نے کہا ہے اسے ہرماہ 17 سے 24 روز کے لیے اپنی ماں کے گھر رہنے کی اجازت دی جائے۔

حالیہ برسوں میں اسے ریاست ورجینیا میں واقع اپنی والدہ کے گھر کئی بار جانے کی اجازت دی جاچکی ہے۔ اگر اسپتال سے باہر اس کارویہ ٹھیک رہا تو اسپتال کے عہدے دار عدالت سے یہ درخواست کرسکتے ہیں کہ اسے مزید عدالتی مزید نگرانی کے بغیر مستقلاً اپنی ماں کے پاس رہنے کی اجازت دے دی جائی۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس سماعت کے دوران دونوں فریقوں کے نفساتی اور ذہنی امراض کے ماہرین ہنکلی کی موجودہ دماغی حالت پر گواہیاں دیں گے۔ یہ بھی توقع ہے کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹ بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

سرکاری وکلاء کا کہناہے کہ ہنکلی تشدد کی بڑی کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ کہ وہ ایسا واقعہ دوہرا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG