رسائی کے لنکس

حکام کے مطابق یہ واقعہ سیاح طلبا کو لے جانے والی ایک بس اور "فیڈایکس" کے درمیان اورلینڈ کے قریب تصادم سے پیش آیا۔

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سڑک کے ایک حادثے میں کم ازکم نو افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ سیاح طلبا کو لے جانے والی ایک بس اور "فیڈایکس" کے درمیان اورلینڈ کے قریب تصادم سے پیش آیا۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطاق بس اور ٹرک کے ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں جب کہ مرنے والے دیگر سات افراد بس پر سوار تھے۔

کیلیفورنیا ہائی وے پولیس کے مطابق اس حادثے میں ایک تیسری گاڑی میں متاثر ہوئی۔

بس پر سوار طلبا شمالی کیلیفورنیا میں ہمبولڈ اسٹیٹ یونیورسٹی جا رہے تھے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG