رسائی کے لنکس

امریکہ: غیرقانونی امیگرنٹس کے قیام کی مشروط اجازت


مجوزہ منصوبے کے تحت ایسے نوجوانوں کو ملک سے جبری بے دخلی سے استثنیٰ دیا جائے گا جن جنہیں ان کے والدین غیر قانونی طور پر امریکہ لائے تھے۔

امریکی انتظامیہ نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے بچوں کے لیے ایک منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کےتحت انہیں امریکہ میں اپنا قیام جاری رکھنے اور روزگار حاصل کرنے کی اجازت مل سکے گی۔

مجوزہ منصوبے کے تحت ایسے نوجوانوں کو ملک سے جبری بے دخلی سے استثنیٰ دیا جائے گا جن جنہیں بچپن میں ان کے والدین غیر قانونی طور پر امریکہ لائے تھے۔

تاہم، امریکہ میں قیام کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ان نوجوانوں کو بعض شرائط پر پورا اترنا ہوگاجن میں درخواست دینے والے نوجوانوں کا طالبِ علم ہونا، فوج میں خدمات انجام دینا اور کسی قسم کا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہ ہونا شامل ہیں۔

تارکینِ وطن کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کا خیال ہے کہ 'کنسیڈریشن آف ڈیفرڈ ایکشن فار چائلڈ ہڈ اریولز' نامی اس منصوبے کے تحت لگ بھگ 20 لاکھ افراد درخواست دینے کے اہل ہیں۔

تاہم منصوبے کی مخالفت کرنے والوں کا موقف ہے کہ مجوزہ منصوبہ غیر قانونی تارکینِ وطن کا عام معافی دینے کے مترادف ہے جس کے نتیجے میں امریکی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع کم ہوں گے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن امریکی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سماجی خدمات کا بھی بڑا حصہ استعمال کر رہے ہیں جن سے بصورتِ دیگر امریکی شہری اسفا دہ کرسکتے تھے۔
XS
SM
MD
LG