رسائی کے لنکس

نئےمیزائل سمجھوتے پر امریکہ اور رومانیہ کے دستخط


سمجھوتے پر دستخط: رومانیہ کا صدر اور امریکی وزیر خارجہ
سمجھوتے پر دستخط: رومانیہ کا صدر اور امریکی وزیر خارجہ

دستخط کی سرکاری تقریب کے لیے وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن سے ملاقات سے قبل رومانیہ کے صدر تراین باسکو منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملے

رومانیہ میں نئے امریکی دفاعی میزائل نظام کی تنصیب کے لیے امریکہ اوررومانیہ نے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

دستخط کی سرکاری تقریب کے لیے وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن سےملاقات سے قبل رومانیہ کے صدر تراین باسکو منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی نائب صدرجو بائیڈن سے ملے۔

سمجھوتے کے تحت 2015ء تک رومانیہ میں زمین پر نصب کیےجانے والےایس ایم-3 قسم کےامریکی انٹرسیپٹرز لگائے کیے جائیں گے۔ یہ میزائل رومانیہ کے دیوسلو نامی ایئر بیس کے اندر نصب ہوں گے۔

یہ سمجھوتا اُس تناظر میں ہے جس کے تحت مرحلہ وار2020ء تک یورپ میں مجوزہ دفاعی میزائل کی شیلڈ نصب ہوجائےگی۔ منصوبے کے تحت، امریکہ مشرقی اور وسطی یورپ میں انٹرسیپٹر میزائل نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG