رسائی کے لنکس

امریکہ روس معاہدے سے شام کے کیمیاوی ہتھیار تلف کرنا ممکن: جان کیری


امریکی وزیر ِ خارجہ نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیر ِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی اور انہیں امریکہ اور روس کے درمیان شام کے بحران پر ہونے والی ڈیل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

امریکی وزیر ِ خارجہ جان کیری نے اتوار کے روز اسرائیل میں ایک بیان میں کہا کہ شام کے بحران پر روس کے ساتھ طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت شام میں کیمیاوی ہتھیار مکمل طور پر ختم کرنا ممکن ہوگا۔

امریکی وزیر ِ خارجہ نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیر ِ اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی اور انہیں امریکہ اور روس کے درمیان شام کے بحران پر ہونے والی ڈیل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ یہ ڈیل ہفتے کے روز جینیوا میں طے پائی تھی۔

ہفتے کے روز جینیوا میں امریکہ اور روس کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کو اگلے ایک ہفتے میں تمام کیمیاوی ہتھیاروں کی فہرست دینا ہوگی۔ معاہدے کے تحت اگلے سال کے وسط تک شام اپنے تمام کیمیاوی ہتھیار تلف کرنے کا پابند ہوگا۔

اس موقعے پر جان کیری کا کہنا تھا کہ اس ڈیل کی مدد سے شام میں کیمیاوی ہتھیار مکمل طور پر تلف کیے جا سکیں گے۔

جان کیری کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت نے اس بات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے کہ وہ اگلے ایک ہفتے کے دوران اپنے کیمیاوی ہتھیاروں کی تفصیلات فراہم کریں گے۔
XS
SM
MD
LG